لاہور:(کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے جلاو گھیراوکیس میں مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزموں کو اشتہاری قرار دےدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس درخواست پر سماعت کی، پولیس نے موقف اختیار کیا ملزموں نے خود کو روپوش کررکھا ہے،اشتہاری قرار دئیے گئے دیگر ملزموں میں حافظ فرحت ،زبیر نیازی ، امتیاز و دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاوس حملہ کیس کے اہم اشتہاری پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا،حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچا دیا جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر حماد اظہر کو پناہ دینے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم باقر و ساتھی نے حماد اظہر کو فرار کرایا ،شیراکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزم اشتہاری،حماد اظہر گرفتاری سے بچ گئے


















