بد قسمتی سے مخالفین صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں، آصفہ بھٹو

لاہور: (سٹاف رپورٹر) شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے ملکر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،ملکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ، بد قسمتی سے سیا سی مخالفین صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں،ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے پی پی160 اور161میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر میاں مصباح الرحمن ثمینہ گھرکی،اسلم گل،علی بدر،قاسم گیلانی ،فیصل میر،حاجی عزیز الرحمن چن،عثمان ملک،میاں عمر مصباح،میاں طارق مصباح،میاں قاسم مصباح،پلوشہ خان،بیرسٹر عامر حسن ،منور انجم،میاں ایوب،صغیرہ اسلام،سحر کامران،نرگس فیض ملک،نرگس خان،عقیلہ یوسف،فائزہ ملک، شاہدہ جبیں،ڈاکٹر خیام حفیظ،انجم بٹ بھی موجود تھے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا صرف پیپلز پارٹی نے لوگوں کو گھر دیئے ،سندھ میں غریب سیلاب متاثرین کے لیے گھر بن رہے ہیں،صرف پیپلز پارٹی آپ کی روٹی روزی کا سوچتی ہے،ملاز مین کی تنخواہ دوگنی کریں گے،ہر کسی کو مفت علاج ملنا چاہیے،خاتون پی پی رہنما نے مزید کہا لاہور پیپلز پار ٹی کا گڑھ تھا اور رہے گا،8فروری کو عوام شہید بےنظیر کے بہادر بیٹے کو بھاری اکثریت سے کامیا ب بنا ئیں گے ، بلاو ل بھٹو اہل لاہور کو ما یو س نہیں کریں گے۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا این اے 127سے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے،آصفہ کی لاہور آمد سے بلاول بھٹو کے الیکشن پر مثبت اثر پڑے گا،غریبوں کےلئے پیپلز پارٹی کا 10نکاتی ایجنڈا کامیاب ہو گا۔