اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مستعفی ججز کےخلاف کارروائی نہ ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی،حکومت نے سپریم کورٹ کے عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے کےخلاف دائر اپیل میںجوڈیشل کونسل ، رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاسپریم کورٹ اصول طے کرے کسی جج کے مستعفی ہونے کے باوجود کونسل کارروائی جاری رکھ سکتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا سابق جج اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر پر مشتمل 2رکنی بنچ نے عافیہ شہر بانو ضیا کیس کا فیصلہ دیا تھا، جس میں قرار دیا گیا کوئی جج مستعفی ہو جائے یا ریٹائرڈ ہو جائے تو کونسل کارروائی نہیں کرسکتی، 27 جون 2023 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
مستعفی ججز کےخلاف کارروائی نہ ہونے کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر



















