نواز شریف نے ریلی میں ”شیر“ سمیت کوئی بھی جانور لانے سے منع کردیا

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)نواز شریف نے ریلی میں ”شیر“ سمیت کوئی بھی جانور لانے سے منع کردیا۔

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہاموہنی روڈ پر ریلی کے دوران اصلی شیر لانے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر واپس بھجوانے کی ہدایت کی گئی،نواز شریف کی ہدایت پر شیر فوری واپس بھجوایا ،قائد ن لیگ نے تمام کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاجانوروں کے حقوق کا خیال رکھیں ،ریلی میں شیر یا کوئی اور جانور نہ لائیں۔