سائفر باجوہ کیلئے آیا،قریشی کو اتفاقاً پتہ چلا، انہونی نہیں تو ڈی مارش کیوں،عمران

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے سائفر باجوہ کیلئے آیا تھا،دبانے کی پوری کوشش کی گئی،قریشی کو اتفاقاً پتہ چلا،سائفر سے ڈونلڈ لو ایکسپوز ہوگیا تھا اگر مراسلہ انہونی نہیں تھا تو ڈی مارش کیوں کیا گیا؟،3ہفتے میں حکومت گرا نے سے بڑی سازش کیا ہے؟،امیدوار آئندہ اتوار سے پرامن انتخابی مہم کےلئے باہر نکلیں، مہم کےلئے باہر نہ نکلنے والوں کے ٹکٹ تبدیل کردئیے جائیں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سائفر کے بعد پی ٹی آئی ممبران ٹوٹنا شروع ہوئے، راجہ ریاض سمیت بہت سے لوگ امریکی ایمبیسی جا تے رہے ،آئی بی کی رپورٹ بھی موجود تھی، ارشد شریف کا پروگرام موجود ہے کون کون سے لوگ امریکی ایمبیسی جا رہے تھے، اکتوبر 2021 میں باجوہ نے حسین حقانی کو ہائر کیا،علم تک نہ تھا حسین حقانی کو 35ہزار ڈالر دئیے گئے ،حسین حقانی سے ٹوئٹ کرایا گیا عمران امریکہ مخالف ،باجوہ امریکہ کے حق میں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہافوج آرمی چیف کی ہدایت کے بغیر کچھ نہیں کرتی، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کےخلاف کبھی کوئی بیان نہیں دیا ،پتہ ہے فوج کیسے کام کرتی ہے،انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی، میرا اور نواز شریف کا معاملہ الگ ہے، نواز ،مریم نااہل ہوئے تھے ،شہباز شریف کو باجوہ کی مکمل حمایت حاصل تھی،ن لیگ کے جلسوں میں کوئی نہیں آرہا ڈر ہے الیکشن سے بھاگ نہ جائیں ،8فروری کو ہر صورت الیکشن ہونے چاہئیں۔

عمران خان نے کہا جاوید ہاشمی جیل میں رہ چکا وہ سمجھتا ہے میرے خلاف سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کرا رہی ہے، چودھری نثار 50سال پرانا دوست ہے ،اپریل 2018 میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی لیکن چودھری نثار پھر چودھری نثار ہے اگر پی ٹی آئی کےساتھ الحاق کی بات کرےگا تو ویگو ڈالا پہنچ جائےگا،ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں، آزادی کی تحریک میں جیل رہنے کو عبادت سمجھتا ہوں۔