اسرائیلی حملے،ایک دن میں مزید200فلسطینی شہید
تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل کی فوج کے حملوں میں ایک دن میں مزید 200 فلسطینی شہید ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی فوج کے حملوں میں ایک دن میں مزید 200 فلسطینی شہید ہو گئے۔دوسری جانب اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں گھس کر احتجاج کیا۔ یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے حماس سے ڈیل کرنے کا مطالبہ کیا۔رام اللہ میں مسلح یہودی آباد گاروں نے فلسطینی کے کار شوروم کو آگ لگا دی۔


















