عمران خان مقبولیت،نوازشریف بہترین کارکردگی میں نمبرون،بلوم برگ

نیویارک:(خواجہ فاروق)عمران خان مقبولیت،نوازشریف بہترین کارکردگی میں نمبرون،امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ جاری کردی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی، ماضی کی 3دہائیوں کے دوران نواز شریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف کی معاشی کارکردگی بہترین رہی

رپورٹ میں کہاگیا معاشی مشکلات کی درجہ بندی میں نواز شریف نے اپنے سیاسی حریفوں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی ،بلال بھٹو زرداری کی جماعت پیپلز پارٹی سے بہتر کارکردگی دکھائی،مزری انڈیکس میں مہنگائی، بےروزگاری و دیگر معاشی مشکلات کو دیکھ کر کسی حکومت کی معاشی کارکردگی کا تجزیہ ،موازنہ کیا جاتا ہے، 1990 سے اب تک کے ادوار میں سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، عمران خان اب بھی مقبول سیاست دان ہیں لیکن جیل میں ہیں ،حالیہ سروے میں بانی پی ٹی آئی57،نواز شریف مقبولیت میں 52فیصد پر ہیں،سابق وزیراعظم8 فروری کو اقتدا ر کےلئے تیار دکھائی دیتے ہیں۔

لکھاری انوک شکلہ کے مطابق عوام نواز شریف کو شک کا فائدہ دے رہے ہیں،انتخابات جیتنے والی کسی جماعت کےلئے آگے کا سفر آسان نہیں ہوگا، مہنگائی ریکارڈ بلندی پر ہے، بےروزگاری بڑھ چکی ، مہنگائی 30 فیصد کے قریب ہے، گزشتہ برس فارن ایکسچینج ریزروز انتہائی بری حالت میں تھے،پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آﺅٹ پیکیج پر انحصار کررہا ہے، آنےوالی حکومت کو عوام میں غیرمقبول پالیسیاں اختیار ،سبسڈیز کا خاتمہ اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے، رواں مالی سال میں آئی ایم ایف کو پاکستانی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔