سپریم کورٹ میں ویڈیو، یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنے پر پابندی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کی عمارت میں ویڈیو، یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنے پر پابندی،رجسٹرار سپریم کورٹ نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا صحافی صرف میڈیا ہاﺅسز کے کارڈ دکھا کر سپریم کورٹ انٹری گیٹ سے داخل ہوسکتے ہیں، سپریم کورٹ کی عمارت میں ویڈیو بنانے یا یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنے کی ممانعت ہے، کسی اہم کیس کی سماعت پر کورٹ روم میں ہر میڈیا ہاﺅس کے صرف ایک رپورٹر کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ باقی رپورٹرز کےلئے کسی اور کورٹ روم میں آڈیو لنک فراہم کیا جائےگا۔

پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر طیب بلوچ نے صحافیوں کو مخصوص فہرستوں پر داخلے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی،صدر پریس ایسوسی ایشن طیب بلوچ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو تحریری طور میڈیا کارڈ پر داخلے کےلئے لکھا تھا، اب سپریم کورٹ کی جانب سے پریس ایسوسی ایشن کے مطالبے کو مانتے ہوئے محض کارڈ پر داخلے کی اجازت دےدی گئی۔