اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج ،رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ مشقیں شروع

ملتان،راولپنڈی :(بیورورپورٹ)ملتان کور کے زیر اہتمام اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں،مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی۔

دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھن بھی بجائی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر تھے،مشترکہ تربیتی پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کو کلاس روم سیشنز اور اجتماعی جنگی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں ،جوانوں کو مشترکہ ٹریننگ کے بیجز لگائے۔