یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا:حماس

تل ابیب (مشرق نیوز) حماس رہنما موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی لاشیں لے گا۔روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ اسرئیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کروانے میں ناکام رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی لاشیں لے گا۔موسی ابومرزوق نے کہا کہ حوثی فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی اور موثر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام قوتیں غزہ میں نسل کشی بند کروانے کیلئے جراتمندانہ اقدامات کریں۔