کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہاہے ماہ رنگ بلوچ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں ،گروپ کالعدم تنظیم کی ڈھال بن رہا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا احتجاج پر بیٹھے لوگ سکیورٹی رسک ہیں،اسلام آباد میں دی گئی سرکاری سہولیات واپس لی جانی چاہیے،صوبائی وزیر نے کہاپاکستان نے حالیہ دنوں کئی محاذ پر کامیابی سمیٹی ،ملک کےخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایران میں دہشتگردی کرنےوالوں کو نشانہ بنایا،اسلام آباد دھرنے میں ماسک پہنے لوگ کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد بھی ہو سکتے ہیں، پاکستان پر الزام لگانے کیلئے دشمن ایجنسیاں دھرنا کیمپ کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
جان اچکزئی نے کہاٹولہ کالعدم تنظیموں کی ڈھال بن رہا ہے، اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے بیٹھے ہیں،کوئی واقعہ ہو سکتا ہے، پاکستان میں جیش العدل جیسی تنظیم کا کوئی وجود نہیں، اسلام آباد میں جاری کیمپ سے انتظامی طور پر نمٹا جائے۔
دھرنا کالعدم تنظیموں کی ڈھال،ماہ رنگ بلوچ ڈرامہ کر رہی ہیں،جان اچکزئی

















