چناب نگر: برائلر گوشت کی قیمت آسمان چھونے لگی، انڈے بھی پہنچ سے دور

چناب نگر:(انس نعمان)برائلر گوشت کی قیمت آسمان چھونے لگی انڈے بھی پہنچ سے باہر ہو گئے برائلر کے ساتھ ہی قصابوں نے مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی بڑھا دی شہری مہنگائی پر بلبلا اٹھے سرد موسم میں پروٹین حصول کے تمام ذرائع شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئے۔

زندہ برائلر مرغی کافی من منڈی ریٹ 17440 روپے تک پہنچ چکا دکانوں پر سپلائی 436 روپے کلو ہورہی ہے دکاندار زندہ برائلر 446 روپے کلو میں جبکہ پوٹا کلیجی کے ساتھ 646 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے پوٹا کلیجی کے بغیر برائلر گوشت 656 روپے کلو اور گردن کے بغیر 670 روپے کلومل رہا ہے انڈوں کی قیمت بھی 400 روپے درجن سے تجاوز کر چکی ہے ایک انڈا 40 روپے میں بیچا جا رہا ہے قصابوں نے بیف اور مٹن کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا بڑا گوشت 800 روپے جبکہ بکرے کا گوشت 1500 سے 1700 روپے کلو تک جا پہنچا۔

شہریوں کا کہنا ہے حکومت اپنے مفادات اور پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہے عوامی مسائل حل پر کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں گرانفروش اور ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں متوسط طبقہ بری طرح سے پس چکا ہے۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بنیادی مسائل پر توجہ دیں