پیاز کی اونچی اڑان،ٹرپل سنچری ،عوام کیلئے ہانڈی بنانا خواب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پیاز کی اونچی اڑان،ٹرپل سنچری مکمل کرلی،قیمت320روپے تک جاپہنچی،عوام کیلئے ہانڈی بنانا خواب، اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا پیاز خریدنے پر مجبور ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پیاز 320، راولپنڈی 310،لاہور،کراچی،300 ،پشاور 280، سیالکوٹ میں پیاز 270روپے کلو فروخت ہو نے لگا۔