لاہور:( ) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کے نعرہ لگانے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔
مریم اورنگزیب لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں تو عتیق الرحمان نامی وکیل نے چور چور کے نعرے لگائے۔
پولیس کے مطابق وکیل عتیق الرحمان کو نعرے بازی سے منع کیا گیا لیکن وہ کارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا جس پر گرفتار کر لیا۔
وکیل عتیق الرحمان سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔
مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کے نعرہ لگانے والا وکیل گرفتار



















