اسلام آباد (بیورورپورٹ)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد نے کہاہے عمران خان کا کردار قانون سے کھلی بغاوت اور فساد ہے،نیازی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین اور کارکنوں کو ڈھال بنالیا،حافظ حمد نے مزید کہا جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکہ کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو اگر دامن صاف ہے۔
گھڑی چور نہیں ہو تو خود کو قانون کے حوالے کرو،قانون پر عملداری کا بھاشن دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے، زمان پارک بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ بزدل اور ڈرپوک لیڈر ثابت ہوئے اگر بدمعاشی اور غنڈہ گردی عام آدمی کرتا تو گھسیٹ کر گرفتار کیا جاتا۔
عمران خان کہاں ہے آپ کا ایک پاکستان اور ایک قانون کا دعویٰ؟، آپ کا کردار قانون سے کھلی بغاوت اور فساد ہے، انقلابی خان نے بزدلی کی مثالی تاریخ رقم کردی۔
نیازی کاکردار قانون سے کھلی بغاوت اور فساد ہے،پی ڈی ایم



















