کشیدگی کے بعد پاکستان ،ایران میں مثبت پیغامات کا تبادلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان اور ایران کے حکام کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور ایران کے سفارتی حکام کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کردی۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی۔ پاکستان اورایران کے کے برادرانہ تعلقات ہیں۔ مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے۔ سیکرٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجز کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔