پاک ایران کشیدگی، وزیر اعظم نے دورہ ڈیووس مختصر کر دیا، آج رات واپسی

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد نگران وزیر اعظم انوار الحق نے دورہ ڈیووس مختصر کر دیا۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھا۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔