اسرائیل پسپا، غزہ سے فوج واپس بلانا شروع کردی

تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیل پسپا، غزہ سے فوج واپس بلانا شروع کردی،ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں لڑنے والی فوج کی 4 میں سے ایک ڈویژن کو واپس بلا لیا۔

اخبار نے کہاغزہ میں اسرائیلی فوج کے 4 مختلف ڈویژن حماس کےساتھ جنگ میں مصروف ہیں تاہم جنگ کے 102 ویں دن ”36 ویں ڈویژن“ کو بغیر کوئی ٹھوس وجہ بتائے واپس بلا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ سے 36 ویں ڈویژن کی واپسی فوجیوں کو تازہ دم ہونے کےلئے مختصر وقفہ دینے کےلئے ہے،فوجی تازہ دم ہوکر دوبارہ غزہ جائیں گے،ادھر اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اعلان کیا شمالی غزہ میں شدید لڑائی کے بعد کامیابی حاصل کرلی اب صرف خان یونس میں جنگ جاری ہے جو جلد ختم ہوجائے گی۔