عمران کیساتھ،صدر عہدے کی وجہ سے خاموش ہیں:علوی خاندان

کراچی:(بیورورپورٹ )علوی خاندان نے عمران خان کےساتھ کھڑے رہنے کااعلان کردیا۔

شیر افضل مروت کے بیان کے بعد صدر مملکت کے صاحبزادے عواب علوی نے کہا علوی خاندان لاکھوں پاکستانیوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کےساتھ ہے،عمران خان جلد باہر آجائیں گے تو پھر ڈاکٹر عارف علوی ساری صورتحال اور اپنے کردارسے آگاہ کریں گے، عارف علوی ہمیشہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کوسچا مخلص پاکستانی سمجھتے ہوئے ،مانتے ہیں صدارت عمران خان کی امانت تھی اور ہے۔

عواب نے کہاعارف علوی عمران خان کےخلاف کسی بھی غیر آئینی کوشش کو روکنے کےلئے موجود رہے،صدرکو ملک میں انتخابات روکنے کے کسی غیر آئینی اقدا م کو روکنے کا کام سونپا گیاتھا، عدم موجودگی کی صورت میں پابند نگران صدر آرڈیننس کے بعد آرڈیننس پر دستخط کیا، بے ترتیب آرڈیننس کی بنیاد پر بے قابو طاقت کا امکان زیادہ تباہی مچا سکتا تھا، پی ڈی ایم، ای سی پی اور ساتھی اپنے پاﺅں میں گولی مارنے پر مجبور ہیں لیکن انتخابات کرانا پڑ رہے ہیں، مخالفین عمران خان کی مقبولیت کو ناکام بنانے کےلئے اپنی گھبراہٹ میں بار بار بے نقاب ہو رہے ہیں، صدر مملکت کو شیر افضل مروت کی ویڈیو شیئر کی تو انہوں نے بھاری دل سے جواب دیا۔

بیٹے کے مطابق عارف علوی نے جواب دیا اللہ مالک ہے، فکر نہ کرو ، اپنے اعمال کی ذمہ داری میں نے خود اٹھانی ہے، عمران خان جب باہر آئیں گے تو میں خو د جواب دوں گا، چاہتے ہیں پاکستان بحران سے نکلے اور پاکستان نکلے گا،عواب علوی نے کہا پی ٹی آئی کے بانی اور رہنماو¿ں و کارکنوں کی گرفتاریوں، جسمانی اذیت اور زیادتی پر پر صدر مملکت کو شدید دھچکا پہنچا وہ پھر بھی خاموش رہ کر باوقار سربراہ مملکت کے طور پر برتاﺅ کررہے ہیں، سب امید اور دعا کرتے ہیں عمران خان جلد آزاد ہو کر درمیان ہوں،عوام ووٹ ڈالنے کےلئے باہر نکلیں اور 8 فروری کو ہیرا پھیری کرنے والوں کو شکست دیں۔