ڈسکہ:(اقبال شاہد) ڈسکہ وگردنواح میں بھکاریوں کی یلغار خو بروبھکارنیں بھیک مانگنے کی آڑمیں مارکیٹوں اور بازاروں سمیت گھروںمیںچوری نوسربازی کی وراداتوں میں مصروف ڈھٹائی اور رعب سے بھیک مانگنے کے انداز نے عوام کا جینا دشوارکردیا ۔
علاقہ بھر میں بھکاریوںجن میں بالخصوص خوبروبھکارنوں اوربچے شامل ہیں جگہ جگہ بھیک مانگتے اورلوگوں کو زچ اور شرمندہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اگران کو کوئی پیسے نہ دے تو اس کوبرابھلاکہنا شروع کردیتے ہیں بھکارن لڑکیاں نازبیا الفاظ بھی استعمال کرتی ہیں۔
عوام نے کہاپیشہ ور بھکاریوں سے بہت پریشان ہیں ان کی اس قدر یلغار ہوچکی ہے کہ ایک جاتا ہے توفورا دوسرے کی آمد ہوجاتی ہے بھکاری جیب کتروں اور نوسربازی کے ماہر ہیں بھکاری نوجوان لڑکیاں غیر اخلاقی حرکتوں سے دعوت گناہ دینے لگی اور بعد میں اپنی عزت خراب کرنے کے نام پر شو اور واویلا کی دھمکیاں دیکر لوگوں کوبلیک میل کرکے روپے کماتی ہیں ۔
ڈسکہ میں بھکاریوں کی یلغار ، وارداتوں میں اضافہ، شہری پریشان

















