اسلام آباد(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف نے کہا ہے رواں مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 2فیصد متوقع ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی مالیاتی پوزیشن مضبوط ہوئی، جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کا بنیادی سرپلس ریکارڈ کیا گیا، ٹیکس وصولیوں کی گروتھ کی وجہ سے شرح نمو بہتر رہی تاہم ملک میں مہنگائی اب بھی بدستور بلند ہے، مناسب سخت مانیٹری پالیسی کےساتھ افراط زر کم ہوکر 18.5 فیصد تک آسکتا ہے، جون 2024ءکے آخر تک سود 18.5 فیصد تک گرسکتا ہے، دسمبر 2023میں مجموعی ذخائر بڑھ کر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے جو جون میں 4.5 بلین ڈالر کے لگ بھگ تھے،آی ایم ایف نے کہا ہے زر مبادلہ کی شرح بڑے پیمانے پر مستحکم رہی ہے، مالی سال 24 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف نے معیشت کو فروغ دینے کےلئے بھی تجاویز دی ہیں جس میں کہا گیا ہے مالیاتی فریم ورک کو بہتر بنانے کےلئے وسیع البنیاد اصلاحات کی ضرورت ہے، خاص طور پر نان فائلرز اور کم ٹیکس والے شعبوں سے اضافی محصولات کی وصولی کو فوکس کرنا ہوگا حکومت پبلک فنانشل مینجمنٹ کو بہتر کرے۔
پاکستانی معیشت بتدریج بہتر،مہنگائی اب بھی بلند ہے:آئی ایم ایف



















