پاکستان کےلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے: عباس آفریدی
آک لینڈ (مشرق نیوز) فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کےلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔عباس آفریدی نے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلے، میرا خواب تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلوں اور وہ دن آگیا۔ انہوں نے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل سے ڈیبیو کیپ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہ چاہتا تھا کہ ڈیبیو کیپ اپنے چاچو سے لوں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عمر گل نے جیسی بولنگ پاکستان کے لیے کی، اسی طرح بولنگ کروں۔بولنگ کوچ عمر گل نے اپنے بھتیجے عباس آفریدی کے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فیملی کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سٹار کیلئے کھیلے کیونکہ گرین کیپ پر موجود سٹار کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔عمر گل نے عباس آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اب بھی اسی طرح کی کارکردگی کو برقرار رکھنا اور پاکستان کے نام کو ہمیشہ اوپر رکھنا۔



















