لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد:(سٹاف رپورٹر،بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے الیکشن سے بھاگنا ن لیگ کاوطیرہ ہے مگر 8فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔
این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا سنا تھا لاہور ن لیگ کا شہر ہے مگر ن لیگ نظر ہی نہیں آرہی، عوام اب الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے،عوام ذاتی دشمنی و سیاسی انتقام کی سیاست دفن کر کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہاپیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاست دان اور جماعت نہیں بلکہ غربت، مہنگائی ، بےروزگاری سے ہے، 10نکاتی عوامی معاشی معاہدے سے غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کا مقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو نے پاکستان سے بھوک مٹانے کےلئے بھوک مٹاو¿ پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اگر وزیر اعظم بنا تو تنخواہیں دگنی، پنجاب میں مفت تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کریں گے ،غریب ،مستحق افرد کو 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے،حکومت میں آ کر دن رات محنت کریں گے اور عوام کی آواز بنیں گے،پیچھے ہٹنے، گھبرانے اور جھکنے والے نہیں،پارٹی کارکن انتخابی منشور گھر گھر پہنچائیں۔
دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ،عام انتخابات ،پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، معیشت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنر نے کہا8فروری کے انتخابات پاکستان کے مستقبل کےلئے ناگزیر ہیں۔
ادھر بلاول بھٹو زرداری نے گلبرگ میں سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس شہزاد علی ملک ،رہنما یونائیٹڈ بزنس گروپ مومن علی ملک کی رہائش گاہ پر پنجاب بھر کے تاجر رہنماﺅں، صنعت کاروں اور کاروباری طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کی ،ملکی معیشت کی بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،مقامی قیادت نے تیاریوں کو حتمی شکل دےدی ۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















