پہلی بار ملکی سیاست سمجھ سے باہر،جلد صورتحال واضح ہوجائےگی:شیخ رشید

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے پہلی بار ملکی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا 13تاریخ تک صورتحال واضح ہوجائےگی ، انتخابات 8 فروری کوہوں گے اور عوام ووٹ ڈالیں گے،راولپنڈی میں قلم دوات اکثریت سے جیتے گی۔