اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔
استعفے میں جسٹس مظاہر نے کہا ہے کہ میں نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے ہیں، میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے استعفے کی کاپی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھی بھیج دی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی عہدے سے مستعفی



















