دہشتگرد کی بیٹی سہولت کاروں کیلئے احتجاج کر رہی ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بلوچستان حکومت نے ماہ رنگ بلوچ کو دہشتگرد کی بیٹی قراردےدیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہاپاکستان جمہوری ملک ،ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن اسلام آباد میں دہشتگرد کی بیٹی سہولت کاروں کےلئے احتجاج کر رہی ہے،ماہ رنگ بلوچ کاکیمپ جوائن کرنےوالوں پر شرم آتی ہے۔

جان اچکزئی نے کہاشہدائے بلوچستان کے کیمپ میں کوئی نہیں جاتا، دہشتگردی کی سہولت کاری کرنےوالے کبھی بلوچستان کو ترقی نہیں دے سکتے،کوئی پاکستانی بغیر پاسپورٹ افغانستان نہیں جاسکتا،ون ڈاکومنٹ رجیم کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد ہورہا ہے،نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کےلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی، کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے نوجوانوں کو مواقع میسر آئیں گے۔