بہاولپور:کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر،بلیک میں فروخت

بہاولپور:(قاسم بھٹی) بہاولپور میں یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی،یوریاکھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں حاجی اشرف ٹریڈرزغلہ منڈی سر فہرست ہے ،ہزارو ں بوری کھاد کی موجودگی کے باوجود کاشتکاروں کو جواب 5200روپے فی بوری بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے۔

متاثرہ کاشتکاروں ملک اعجاز عبداللہ اخترعلی عبدالروف اشرف خاں اور دیگر نے میڈیا کوبتایا کہ اشرف ٹریڈرز غلہ منڈی بھاولپور کا مالک حاجی اشرف ایک مافیا کا روپ دھار چکا ہے ھزاروں بوری یوریا کی موجودگی کے باوجود کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد دینے سے انکار کر دیتا ہے اور رات کی تاریکی میں بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے 5200 روپے فی بوری فروخت کرتا ہے اور اے سی سٹی سے سفارش کرانے کے باوجود بھی 4000 روپے میں کھاد فروخت کرتا ہے حالانکہ اینگرو یوریا کھاد کے کمپنی نرخ 3610 روپے ہیں اسے کسی آفیسر کی کارروائی کا خوف بھی نہیں۔

کاشتکاروں نے مزید کہاموصوف دیگر تحصیلوں کے ڈیلرز سے مک مکا کرکے رات کی تاریکی میں یوریا کھاد کی سینکڑوں بوریاں دوسرے علاقوں میں منتقل کر دیتا ہے ، اشرف ٹریڈرز غلہ منڈی بھاولپور کا بدنام زمانہ بلیکیا کے نام سے مشہور ہے،کمشنر بہاولپور و دیگر ارباب اختیار سخت کارروائی کریں۔