قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں،سپریم کورٹ آئین کی توہین پر نوٹس لے،پی ٹی آئی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے”بلے “پر سپریم کورٹ کافیصلہ منظور ہوگا،14 سینیٹرز کی موجودگی میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاسپریم کورٹ کہہ چکی انتخابات کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے، عدالت عظمیٰ صاف و شفاف بنائے، عدالت عظمیٰ سے سب سے بڑی درخواست بلے کے نشان والی ہے، فیصلہ منظور ہوگا،پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاپیر والے دن ٹکٹوں والا مسئلہ ،ایک 2دن میں نام سامنے آجائیں گے،تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں ،کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ملک ،عوام اور قانون کی بالا دستی کےساتھ ہیں۔

ادھرسردار لطیف کھوسہ نے کہا قرارداد آئین کی توہین ہے،سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے،کورم پورا نہ ہونے کے باوجود کثرت رائے سے پاس کرائی گئی،کسی بھی قیمت پر الیکشن موخر نہیں ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہاآئی جی ،چیف سیکرٹری پنجاب کو معطل کیا جائے،صوبے میںتجویز کنندہ تک کو ہراساں ، وکلا گرفتار کئے گئے،کیا توشہ خانہ سے صرف بانی پی ٹی آئی نے تحائف لئے ، ایک شخص کےخلاف کارروائی کر کے آئین کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی،پی ٹی آئی میں کوئی انتشار نہیں ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے نہیں جارہے۔