قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن ہرصورت مقررہ تاریخ پر ہوں گے،ن لیگ

لاہور:(اپنے رپورٹر سے) سابق وزیر اطلاعات ومرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سینٹ قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن شیڈول پر عمل ہو گا، آپ روئیں ، پیٹیں یا چیخیں الیکشن 8فروری کو ہوں گے ،الیکشن پاکستان اور عوام کی ضرورت ہیں ،سینٹ میں منظور کی گئی قرارداد کی صرف ن لیگ نے مخالفت کی ،پی ٹی آئی پہلے سازش کے تحت انتخابات رکوانے ہائیکورٹ گئی پھر سینٹ قرارداد میں ساتھ دیا اور باہر مظلومیت کا ڈھول بجاتے ہیں ،عوام ملک کی باگ ڈور 9مئی والوں کی بجائے28مئی والوں کے حوالے کرنے جارہے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا اگر کسی کو تاریخ میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملی تو نواز شریف ہیں،2018میں ن لیگ کی ساری قیادت کو جیل بھجوایاگیا، ہر رشتے ،پارلیمنٹ ،عدالتوں سے بھاگنے والا الیکشن سے بھاگ رہا ہے لیکن عوام کو الیکشن چاہئیں، مظلومیت کا ڈھول بجانے والوں کو بھاگنے نہیں دینگے۔

مریم اورنگزیب نے کہا 9مئی والا آج بھی کہتا ہے کسی کو نہیں چھوڑوں گا ،بات تم 2011سے کر رہے ہو ،تم مکافات عمل کا شکار ہو،ریاست پر حملہ کرنے والوں پرآرٹیکل 6لگنا چاہیے ،عوام وہ چہرے جانتے ہےں جنہوںنے جناح ہاﺅس ،ہسپتالوں اور سکولوں کو جلایا ،جی ایچ پر حملہ کیا اور ریاست پر چڑھ دھوڑے،مجرموں کوڈھیل تب ملتی ہے جب 9 مئی کے دہشتگرد کوعدالت میںگڈ سی یو ،وشنگ یو بیسٹ گڈلک کہا گیا، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 8فروری کو فیصلہ چاہیے،عوام 8فروری کو اچھے دنوں کاآغا ز، ووٹ سے نواز کا نعرہ لگائیں گے ،آپ روئیں ،پیٹیں یا چیخیں الیکشن 8فروری کو ہوگا ۔