کورونا کا نیا ویرینٹ، بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنیوالے 2 فیصد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی روک تھام کرنا ہے۔

حکام نے کہا بتایا کہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی، کووڈ ٹیسٹنگ کیلئے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کریگا، اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ائیرپورٹس پر کووڈ ڈائیگناسٹک کٹس موجود نہیں ہیں۔

حکام نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ایڈوائزری کے نتیجے میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباو بڑھ سکتا ہے۔