اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے عمران ،بشریٰ پر غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کےلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔
،سماعت سینئر سول جج قدرت نے اڈیالہ جیل میں کی، سماعت کے دوران وکلا صفائی ،ملزموں کو نکاح، طلاق، نئی اور پرانی شکایت کی نقول فراہم کردی گئیں، سماعت کے اختتام پر سابق وزیر اعظم ،اہلیہ کی عدالت میں حاضری بھی لگائی گئی،بعد ازاں عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔
ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی رسیدوں کے مقدمات میںبانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ کی ضمانتوں میں 16 جنوری تک توسیع کر دی،کیس پر ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج احمد ارشد نے کی،عدالت نے بشریٰ کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دےدی۔
نکاح کیس،عمران،بشریٰ پر فرد جرم کیلئے 10جنوری کی تاریخ مقرر


















