شمالی وزیرستان ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے6 حجام قتل،پشاور میں پولیس چوکی پر حملہ پسپا

میرانشاہ،پشاور،دادو(مشرق نیوز)شمالی وزیرستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 حجام کو قتل کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاو¿ں موسکی سے 6 افراد کی لاشیں ملیں،فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے،تمام افراد پیشے کے لحاظ سے حجام ،میرعلی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں، لاشوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

دوسری جانب پشاور میں تھرمل ویپن کے ذریعے پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہاتھانا ریگی ماڈل ٹاو¿ن کی حدود میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ،پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے 8 سے زائد شدت پسند فرار ہوگئے،تھرمل ویپن سے حملہ ناکام بنایا گیا، شدت پسند جمعہ خان خوڑ کے قریب حملے کےلئے پوزیشن تلاش کر رہے تھے۔

ادھر دادو میں ہیتم جتوئی پھاٹک کے مقام پر رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔