وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

امریکی مشن کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،سفارتی،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان کے مطابق ملاقات میں امریکہ میں آباد ہونے کے اہل افغان شہریوں کی محفوظ و موثر پروسیسنگ پر بھی گفتگو کی گئی۔