لاہور،اسلام آباد(خبر نگار،بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے پاکستان ریاست کی جنگ لڑ رہا ہے ،98فیصد بلوچ ساتھ ہیں،احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، مسلح تنظیمیں پاکستان توڑنے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں، احتجاج کی آڑ میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرنےوالوں کو قبول نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہاکسی کو 2 ڈنڈے پڑتے ہیں تو سارے لب کشائی کرتے ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مارے جانے والوں کےلئے کوئی نہیں بولتا، آزادی اظہار پر پابندی نہیں لگا سکتے، دہشتگردی کی نئی لہر کا پوری قوت سے جواب دیا جا رہا ہے، قانون اس لیے نہیں ہوتا دہشتگردوں کو چھوڑ دیا جائے، قانون کا مقصد دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا نام ہے،الیکشن ہوں گے اور پرامن بنائینگے، پنجاب کماو پوت ہے، صوبے کو گرانٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہااحتجاج کا سب کو حق ہے مگر آئین کے اندر رہ کر کرنا چاہیے،9مئی کو احتجاج کرنے والے بھی قانون کے دائرے سے باہر آگئے تھے،مسلح تنظیمیں بھارتی فنڈنگ سے پاکستان توڑنے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں، مظاہرین کے احتجاج کو تسلیم کرتے ہیں، لواحقین کے حق دہشتگردی کو تسلیم نہیں کرتے، کیا لوگوں کو قتل کرنے کا لائسنس دیدیں؟، کیا قانون سازی کرالیں خرگوش، کتا اور پنجابی کا قتل بلوچستان میں جائز ہے؟، 2 ڈنڈوں سے اتنی تکلیف نہیں ہونی چاہئے، مجھے لواحقین نہیں پاکستان سے گلہ ہے جس کو بات سمجھ نہیں آئی،مجھے طعنہ نہ دیں بلوچ مجھے یاد رکھیں گے،میں تو ویسے ہی جانےوالا ہوں، میرا بلوچوں کی 3 ،3نسلوں سے تعلق ہے، میرا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،بہت ساری باتوں میں محتاط ہوکر گفتگو کرنی پڑتی ہے،منصب سے اترنے کے بعد کھل کر بولوں گا۔
وزیراعظم نے کہااحتجاج کرنےوالوں کےساتھ پولیس کی جھڑپ کو غزہ سے جوڑا جارہا ہے، مجھے اور سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، لواحقین پہلے بھی احتجاج کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، رات کے معمولی واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے جن لوگوں نے بلوچستان میں سب کیا وہ مسلح تنظیموں کے لوگ ہیں اگر آپ بلوچستان جائیں گے تو گولی مار دیں گے، مسلح لوگ ہزاروں لوگوں کو مار چکے اور یہ دہشتگردی کو جدوجہد کہتے ہیں،احتجاج کی آڑ میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرنےوالے لوگوں کو قبول نہیں کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاحمایت کرنےوالے مسلح تنظیموں کا کیمپ جوائن کریں، مجھ پر بار بار تنقید کرنےوالے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،ریاست ،مسلح تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہے، مولابخش دستی ، شفیق مینگل سب بلوچ تھے انگریز نہیں ،بھارتی فنڈنگ سے مسلح تنظیمیں چل رہی ہےں،پاکستان ریاست کی جنگ لڑ رہا ہے، 98فیصد بلوچ ساتھ ہیں،قتل کو جائز سمجھنے والے قانون بنالیں،چیزوں میں کنفویژن پیدا کرنے والوں کو کہتا ہوں 1971 ہے نہ بنگلادیش بننے جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہامجھے خوشی ہوئی پنجاب کے لوگوں کو بلوچستان کے لوگوں سے ہمدردی ہے،کرمنل جسٹس سسٹم ٹھیک نہیں ، کس نے کریمنل جسٹس سسٹم کو ٹھیک کرنا تھا، علیحدگی پسند بھارت سے پیسہ لےکر 80، 80 شہریوں کو قتل کرتے ہیں، 9 آدمی بھی کیفر کردار تک نہیں پہنچے، عدالتوں والے طعنے نہ دیئے جائیں، نگران حکومت میں ہوں روز پوچھا جاتا ہے کب جارہے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاآزادی رائے سب کا حق ہے سوشل میڈیا پر پابندی نہیں ہونی چاہیے مگر سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دینا میرا مینڈیٹ نہیں،وزیراعظم نے کہاتحقیقاتی صحافت میرا کام نہیں صحافیوں کا کام ہے، آئیں بلوچستان آنے سے کس نے روکا ہے، پنجگور ،نوشکی کیمپ پر آرگنائز حملے ہورہے ہیں، وکلا،اساتذہ کو مارا جارہا ہے، 4 ہزار لوگوں کو قتل کیا گیا، لب کشائی ہونی چاہئے، جعلی ،جھوٹے ہمدردوں سے مسئلہ ہے،ریاست کی لڑائی پاکستان لڑنے کیلئے تیار ہے، ملک توڑنے کی خام خیالی ذہن سے نکال دیں،98 فیصد بلوچ پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، ماحول بنادیا گیا وزیراعظم بلوچستان کے لوگوں کی بات نہیں سن رہے، ڈھٹائی کےساتھ گفتگو کرنے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔
وزیراعظم نے کہابلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو گولی ماردیتے ہیں ،سکیورٹی کا چیلنج بہت سنجیدہ نوعیت کا ہے، فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ الارمنگ ہے، خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں فورسز کام کررہی ہیں، دہشتگردی کی نئی لہر پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، الیکشن کے دن امن و امان کیلئے ہر دستیاب وسائل استعمال کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہاالیکشن ہوں گے اور پر امن بنائیں گے، خود 8 فروری کو ووٹ ڈالنے جاو¿ں گا،پنجاب کو فنڈز کی ضرورت نہیں ، صوبہ کماو¿ پوت ہے، وفاق پنجاب کےساتھ ملکر آگے کام کرے گا،ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ماضی میں مثال نہیں ملتی،آئی ایم ایف قرض سے تب جان چھوٹے گی جب زیادہ ٹیکس اکٹھا کریں گے، آئی ایم ایف سے قسط جلد ملنے کی امید ہے،قرض لینا کوئی بری بات نہیں ،امریکہ دنیا میں سب سے بڑا مقروض ہے، قرض لےکر غیر ضروری خرچ کرنا اوربھکاری بن جانا بری بات ہے،سیاسی جماعتوں کا ہر قسم کا بیانیہ ہوتا ہے،انتخابی مہم شروع ہوگئی،8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی مکمل تیاری ہے، صحافی جعلی ،جھوٹی ہمدردی کی بجائے حقائق رپورٹ کریں۔
قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کا دورہ کیا، مختلف امور اور اب تک کی پیشرفت پربریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے صوبے میں کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کےلئے حکومت پنجاب کے زیر قیادت بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاملک کے باقی صوبوں میں لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کی طرز پر ادارے تعمیر کرنا ملکی معیشت کےلئے سود مند ثابت ہوگا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی ،صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت ،کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک معاشی استحکام ،بحالی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رفتار اور کام دیکھ کر رشک آتا ہے،بزنس فیسیلٹیشن سنٹر کے قیام پر مبارکباد دیتا ہوں،سندھ،کے پی کے اور بلوچستان میں بھی اسی طرح کام ہونا چاہیے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور انسداد سمگلنگ پراہم جائزہ اجلاس ہوا ،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا معاشی مشکلات کی بڑی وجہ سمگلنگ ،اشیا کی غیر قانونی نقل و حمل ہے،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا ٹریکنگ نظام بہتر و فول پروف بنانے کےلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں،سمگلنگ میں ملوث اہلکار کو قرار واقعی سزا دی جائے اور کسٹمز کی حساس پوسٹ پر کسی بھی افسر کی تعیناتی سے پہلے انٹیلی جنس کلیئرنس لی جائے۔
انوار الحق کاکڑ نے سمگلنگ کی روک تھام میںغفلت برتنے پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو ضلع چاغی کی تمام انتظامی مشینری تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاچمن، طورخم، غلام خان چیک پوسٹوں سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں پر نگرانی کا عمل سخت ،کارگو کی چیکنگ میں بہتری ،چمن بارڈر پر کسٹمز کا عملہ بڑھایا جائے،بلوچستان کے لوگوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں ملک میں یوریا کھاد کی دستیابی پر منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کھاد کی ذخیرہ اندوزی ،ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے،کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،ملک بھرمیں یوریا کھاد کی کسانوں تک ترسیل کو آسان ،سہل ،طلب و رسد کی کڑی نگرانی کی جائے،متعلقہ وفاقی وزارتیں، صوبائی حکومتیں کھاد کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کارروائیوں میں معاونت یقینی بنائیں
۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















