فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے شہبازشریف کو طلب کرلیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے بیان قلمبند کرانے کےلئے صدر ن لیگ کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے 3جنوری کو طلب کیا ،کمیشن نے شہباز شریف کےلئے سوالنامہ بھی تیار کرلیا ۔

واضح رہے انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے،2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔