اسلام آباد (مشرق نیوز) فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا۔ شہبازشریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں 2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔
فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہبازشریف کو طلب کرلیا

















