بلاول بھٹواین اے 127سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے،اہم شخصیات کی شمولیت متوقع

لاہور( سٹاف رپورٹر)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر سے این اے127سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے،پیپلزپارٹی نے متعدد پروگرام ترتیب دیدئیے ۔


پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو لاہور میں 2روز قیام کریں گے ،متعدد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

رائیونڈ سے سابق ن لیگی وزیر چودھری عبدالغفور میو کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے پاگئے ،پیپلز پارٹی ذرائع نے پاکستان عوامی تحریک کےساتھ انتخابی تعاون کےلئے بھی معاملات میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کردیا۔