موٹر وے پر جرمانوں کی بھاری شرح میں اضافے کاآج سے اطلاق

لاہور (کرائم رپورٹر) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی شرح میں اضافے کاآج یکم جنوری سے اطلاق کر دیا گیا۔ حد رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو1500، کار سوار کو 2500روپے ،بس کو 10ہزار اور ٹرک کو 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا ، دوران ڈرائیونگ لا پرواہی پر موٹر سائیکل ، کار سوار کو 1500، بڑی گاڑیوں کو5ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا، بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر موٹر سائیکل سوار،کار چلانے والے کو 5ہزار،بڑی گاڑیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ، مقررہ حد سے زیادہ وزن لوڈ کرنے پر مال بردار گاڑی کو 10ہزار روپے ،ایمر جنسی گاڑیوںکو راستہ نہ دینے پر 5ہزار روپے ، مقررہ حد سے زیادہ مسافر بٹھانے پر گاڑیوں کو 5ہزار روپے ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1000ہزار روپے ، سیٹ بیلٹ کے بغیر کار سوار کو 1500،مسافر بردار، ہیوی گاڑیوں کو 3ہزار روپے ، موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل، کار سوار کو 500روپے،ایل ٹی وی گاریوں کو2ہزار، مسافر بردار اور ہیوی گاڑیوںکو5ہزار روپے جبکہ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل، کار اور ایل ٹی وی کو 2ہزار روپے جرمانہ، مسافر بردار اور ہیوی گاڑیوں پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔