لاہور (اپنے نمائندے سے) حماس کے ترجمان نے فلسطین کی آزادی سے کم کسی بات پر راضی ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بانی پاکستان محمد علی جناح کا اپنی گفتگو میں خصوصی ذکرکیاہے کہ قائد اعظم آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ کھڑے تھے۔یہاں صحافیوں سے گفتگو میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ 7اکتوبر کے بعد صورتحال بدل چکی ہے، فلسطینی آزادی سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ کھڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے نکالنا قبول نہیں ہے۔خالد قدومی نے کہا کہ اسرائیل نے بمباری کے بعد غزہ کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دی ہے لیکن اس دھمکی کو فلسطینیوں نے مسترد کر دیا ہے، غزہ والوں کے حوصلے بلند ہیں، اپنی زمین کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔
بانی پاکستان قائد اعظم آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ کھڑے تھے:ڈاکٹر خالد قدومی



















