راولپنڈی،لاہور (بیورورپورٹ،خبر نگار)38کلو میٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ میگا پراجیکٹ پر12فیصدکام مکمل،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کرکے تعمیراتی کاموں، پیشرفت کا جائزہ لیا،تیزی رفتاری سے کام کرنے پر ایف ڈبلیو او کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا منصوبے کی تکمیل کےلئے 2برس کی مدت رکھی گئی تاہم پوری امید ہے اگست تک مکمل کر لیں گے،منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد ، راولپنڈی کے شہریوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا،راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ ایک طرح سے موٹروے پراجیکٹ ہے ،38کلو میٹر رنگ روڈ پر 5بڑے انٹرچینج بنائے جائینگے، لینڈ ایکوزیشن کےلئے پورا معاوضہ مالکان کو دیا جائے گا، کسی کا ایک روپیہ بھی نہیں رہنے دیں گے، پنجاب میں جاری منصوبے ڈیڈ لائن سے قبل مکمل کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا دودوچھہ ڈیم 2برس میں مکمل ہوگا،راولپنڈی کے شہریوں کےلئے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہوگا ، انتخابات کا تمام عمل الیکشن کمیشن کررہا ہے جہاں پر کوئی شکایت آئی الیکشن کمیشن سے قبل خود ایکشن لیا، انتخابی مہم ہر ایک کا حق ہے ،پنجاب حکومت آزادنہ و شفاف الیکشن کےلئے معاونت کررہی ہے، امید ہے اگلی حکومت ہماری رفتار سے بھی تیز منصوبوں پر کام جاری رکھے گی،ہولی فیملی راولپنڈی کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، 31 جنوری تک مکمل کریں گے۔
مزید برآں چھوٹے سرکاری ملازمین کی رہائش کےلئے ملٹی سٹوریز اپارٹمنٹس بنیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چوبرجی سٹاف کالونی میں سرکاری ملازمین کی رہائش کےلئے ملٹی سٹوریز اپارٹمنٹس ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
محسن نقوی نے ملٹی سٹوریز اپارٹمنٹس ٹاورکی سائٹ کا معائنہ اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا چوبرجی میںسرکاری ملازمین کیلئے ملٹی سٹوری4اپارٹمنٹس ٹاورز،نیا ڈرینج سسٹم بنایا جائے گا اور سکیورٹی نظام بہتر بنائیں گے،سی بی ڈی میں 4آفس ٹاورز بنائے جائیں گے جن میں سرکاری دفاتر کو شفٹ کیا جائے گا، سول سیکرٹریٹ کے علاوہ صرف سی بی ڈی کے 4ٹاورز میں سرکاری دفاتر ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکرائے کی عمارتوں میں قائم دفاتر کو سی بی ڈی ٹاورز میں شفٹ کر دیا جائے گا،کروڑوں روپے کی بچت ہو گی اب پنجاب حکومت کے کئی دفاتر کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں او رکروڑوں روپے کرایہ دینا پڑتا ہے، ڈیزائن فائنل ہوتے ہی سی بی ڈی ٹاورزپر کام شروع کر دیا جائےگا،5منزلہ ٹاور میںگریڈ11سے گریڈ 14تک ملازمین کےلئے رہائش گاہیں بنائی جائیں گی، ٹاور کے لئے ٹیوب ویل چیمبر ، جنریٹر روم بھی بنایاجائے گا، خصوصی طورپر فائر فائٹنگ سسٹم ،رالارم بھی لگائے جائیں گے،انڈر گراونڈواٹر ٹینک بھی بنایاجائے گا، لفٹ نصب کی جائے گی،ہر ٹاور میں 30کارو ں ،40 موٹر سائیکلوں کی پارکنگ ہوگی،ٹاور کے ہر فلور پر 6اپارٹمنٹس بنیں گے،محسن نقوی نے کہاحکومت کا فرض ہے تمام حقدار ملازمین کو رہائش مہیا کرے،سول سیکرٹریٹ بہت خوبصورت ہوچکا کریڈٹ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو جاتا ہے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















