ڈسکہ(چودھر ی اقبال شاہد) سول ہسپتال ڈسکہ میں شوگر انسولین گزشتہ کئی مہینوں سے نایاب، ایم ایس سول ہسپتال اور ڈپٹی ایم ایس نے کمروں میں ہیٹر جلاکر مریضوں کیلئے دروازے بند کردئیے ۔
سول ہسپتال ڈسکہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے شوگر انسولین نہیں مل رہی ،شوگرانسولین نہ ہونے کی وجہ سے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں ،اگر کبھی کبھار شوگر انسولین آجائے تو ڈاکٹر او ر سول ہسپتال انتظامیہ صرف سفارشیوںکو انسولین دیتے ہیں اور جن کے پاس سفارش نہیں ہوتی انہیں خوار کیاجاتاہے اگر مریض ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ اور ڈپٹی ایم ایس کے پاس شکایات لیکر جائیں تو آگے وہ دفتروں میں گرم ہیٹرجلاکر بیٹھے ہوتے ہیں اور مریضوں کو باہر نکال کر دروازے بندکرادیتے ہیں ۔
شوگر انسولین دینے والا ڈاکٹر مریضوں کیساتھ نارواسلوک کرتا ہے اور بعض معذور مریضوں کے لواحقین کو مریض رکشہ میں لوڈ کرکے لانے کا کہتا ہے سفارش نہ ہونے کی وجہ سے مریض ڈاکٹر زکی باتیں سننے پرمجبور ہیں مریضوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے رابطہ کرنے پر ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ اور ڈپٹی ایم ایس نے بتایا مریضوں کے الزامات بے بنیادہیں۔
سول ہسپتال ڈسکہ میں شوگر انسولین کئی ماہ سے نایاب،مریض پریشان

















