اسلام آباد (بیورورپورٹ)آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں اپیل کا حق سادہ قانون سازی سے نہیں دیا جا سکتا،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے میں جسٹس حسن اظہر رضوی کا اختلافی نوٹ جاری کردیا گیا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاایکٹ کی آئینی حیثیت پر اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں،آرٹیکل 184/3 میں اپیل آئین کے آرٹیکل9، 10، 10 اے، 24 اور 25 کے برخلاف ہے، کوئی شک نہیں پارلیمان قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے، آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں اپیل کا حق سادہ قانون سازی سے نہیں دیا جا سکتا۔
اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں اپیل کا حق دینا آئینی حقوق ،تقاضوں کے خلاف ہوگا، سیکشن 5 کی ذیلی شق 2کو کالعدم قرار دینے کے علاوہ اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں۔
اپیل کا حق سادہ قانون سازی سے نہیں دیا جا سکتا،جسٹس حسن اظہر



















