ادارے قانونی ڈھانچے کو مجروح نہ کریں،سپریم کورٹ بار

اسلام آبا د(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی گرفتاری، طویل نظر بندی کیخلاف سپریم کورٹ بار بھی میدان میں آگئی۔

مذمتی اعلامیے میں کہا گیا فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری سمیت خاندان کے دیگر افراد کو متعدد نام نہاد مقدمات میں ملوث کیا گیا ، مقدمات کے اندراج کو گہری تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہےں، انتقامی کارروائیاں ریاست کی سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہیں۔

تمام ادارے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے، بنیادی حقوق کا احترام کرنے اور قانونی ڈھانچے کو مجروح کرنے سے گریز کریں، آئین کے تحت شفاف ٹرائل تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے، سپریم کورٹ بار یقین رکھتی ہے وکلا کو سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر پیشہ وارانہ فرائض کو بلاخوف و خطر انجام دینے کی اجازت ہونی چاہئے،سپریم کورٹ بار نے مزید کہاہر قسم کے سیاسی انتقام کےخلاف اپنی آواز بلند کرتی رہےں گے۔