لاہور (اپنے رپورٹر سے) ن لیگ نے جنوری کے تیسرے ہفتے سے 6 فروری تک ملک بھر میں انتخابی جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف14،شہبازشریف 18 جلسوں سے خطاب کریں گے، مریم نواز، حمزہ شہباز بھی خطاب کریں گے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق انتخابی جلسے لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، کراچی سمیت 27 اضلاع میں کئے جائیں گے، حکمت عملی کو جنوری کے دوسرے ہفتے تک حتمی شکل دیدی جائے گی۔
ن لیگ کا 6فروری تک ملک بھر میں جلسوں کاپلان تیار


















