وقت کے فتنے کے سامنے کھڑا ہونا ہی بقا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: ( ) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے پولیو کی جنگ سب کی جنگ ہے میری ذاتی نہیں، جب کوئی بچہ پولیو سے متاثر ہوتا ہے تو مجھے حیا آتی ہے۔


کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا جو لوگ سمجھتے ہیں پولیو کے قطرے پلانا غیر شرعی ہے وہ بدبخت ہیں، معاشرے میں فتنے اور انتشار کی کیفیت آگئی ، بنیادی اصولوں کی جانب لوٹ کر آنا ہوگا، وقت کے فتنے کے سامنے کھڑا ہونا ہی بقا ہے۔

وزیراعظم نے کہا آنے والی نسل کا حق ہے وہ صحت مند زندگی گزاریں، صحت مندی زندگی نئی نسل کا حق ہے، ذمہ داری ہماری ہے، پولیو کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پولیو کے حوالے سےغیر ذمہ دار گفتگو روکنی چاہیے، سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے کی اخلاقی جرات ہونی چاہیے۔