اسلام آباد: ( )الیکشن کمیشن نے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں،الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہو سکتے۔
فواد حسن فواد ماضی میں اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں، درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔
نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو ہٹانے کی درخواست مسترد


















