اقتدار ملا توٹیکسز ختم کردینگے: ناصر محمو دکلیر، مشتاق بٹ

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی ناصر محمو دکلیر اور امیدوار صوبائی اسمبلی مشتاق بٹ کا دورہ یونین کونسل بینکے چیمہ،70سے زائد افراد نے جماعت اسلامی کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا،مہم بھرپور چلانے کا اعلان،پنج گرائیں،وائیاں والہ سے حاجی اقبال،چوہدری نصر چٹھہ،چوہدری علی احمد چیمہ،جاوید چیمہ،چوہدری غلام مصطفی چیمہ،بشارت علی،کلیر اور وائیاں والی سے افضل،چوہدری فاروق کلیر،حاجی اسلم،محمدشبیر،چک پٹھان سے چوہدری لیاقت علی چیمہ،چوہدری بوٹا چیمہ،حفیظ ارائیں،چوہدری خالد چیمہ،گڑھپ گڑھ سے چوہدری شوکت علی چیمہ،عرفان چیمہ،چوہدری خالد چیمہ،چوہدری عنصر و دیگر دیہات سے بھی متعدد افراد نے اپنی فیملیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا۔

ناصر محمود کلیر اور مشتاق بٹ نے پنج گرائیں،وائیاں والی،کلیر،پٹھان چک،گڑھپ گڑھ،ڈھلم،کوٹ وارث،ڈھب چیمہ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقتدار ملا تو عوام کے42اقسام کے ٹیکسز ختم کردینگے مہنگائی بیروزگاری اور بد امنی کی بڑی وجہ سابق حکمران پارٹیاں ہیں جو بھیس بدل کر دوبارہ میدان میں آرہی ہیں اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کے لئے ہر قدم اٹھانے والے سابق حکمران عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے جماعت اسلامی اپنے نشان ترازو اور جھنڈے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔اس موقع پر رفاقت علی،ریاض نے بھی خطاب کیا۔