لاہور،پھولنگر (خبر نگار،اپنے نمائندے سے ،کرائم رپورٹر،ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں دھند کاراج،نظام زندگی درہم برہم،حادثات،2افراد جاں بحق،تعلیمی اداروں کی تعطیلات بڑھانے پرغور شروع کردیا گیا۔
شدید دھند کے باعث کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امرسدھو کے قریب کار نالے میںجاگری،ایک شخص جاں بحق ،3زخمی ہو گئے،پھولنگر ،پتوکی میں نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث 14گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،12شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ، ائیرپورٹ، کینال روڈ، صحافی کالونی و دیگر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ، لاہور سیالکوٹ موٹروے سمبڑیال ، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور ، مو ٹرو ے ایم 3فیض پور سے سمندری اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے اچ شریف تک بند رکھی گئی،لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے پر رن وے کو فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل بند رکھا گیا،ٹرینیں بھی لیٹ ہوتی رہیں،مسافر خوار ہوکررہ گئے۔
ادھر لاہور میں موسم سرما کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعطیلات میں اضافے پر غور شروع کردیا گیا، محکمہ موسمیات سے اگلے 15،20دن کی رپورٹ مانگ لی گئی،سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کردیا،ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے اگلے ایک سے 2 روز میں فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے ، موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری تک ہیں ۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















