اوکاڑہ:قومی اسمبلی کی 4سیٹوں پر98، صوبائی کی8سیٹوں پر197امیدوار میدان میں
اوکاڑہ(شہروز علی)اوکاڑہ الیکشن 2024 میں کثیر تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ضلع اوکاڑہ کی 4 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر 98امیدواروں نے اور صوبائی اسمبلی کی 8سیٹوں پر 197 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں کاغذات نامزدگی کے عمل کے موقع پر امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش رہی ہر امیدوار نے بلا خوف و خطر کاغذات جمع کروائے متعدد امیدواروں کے ان کے نمائندوں کے ذریعے کاغذات جمع کرائے گئے۔اب کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی خوش اسلوبی سے سر انجام دیا جارھا ہے۔اوکاڑہ این اے 136 پر 23 امیدواروں نے اور پی پی 190 پر 18،پی پی 191 پر 42 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ۔

















