ڈسکہ میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر، محکمہ زراعت کے عملہ کی چاندی

ڈسکہ( محمد امین خان) کھاد کی سرکاری قیمت پر فروخت میں ناکامی، محکمہ زراعت عملہ کی بھی چاندی، عدم دستیابی سے گندم کی پیدوار میں کمی کا خطرہ ،ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ چکی ہے وہ بھی ڈیلرز اعتماد والے گاہکوں کو فروخت کر رہے ہیں

تحصیل انتظامیہ سرکاری نرخوں پر یور یا کوفروخت کروانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے جبکہ محکمہ زراعت کے اہلکاروں کی چاندی ہوگئی ہے وہ ڈیلرز کے ساتھ ملکر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں جبکہ کسان بیچارالٹ رہا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنرکے دکانوں پر محکمہ مال کے اہلکاروں کے بٹھانے کے بھی اثرات کہیں نظر نہیں آرہے جس سے کاشتکار طبقہ پریشان ہے کیونکہ اگر یہی صورتحال چند روز مزید قائم رہی تو گندم کی پیداوار میں شدید کمی ہو جائے گی جس کے اثرات نہ صرف کسانوں کی مالی حالت پر پڑیں گے ملکی معیشت پر بھی اس کا منفی اثر پڑے گا۔